1 جون، 2018، 1:09 PM

پاکستان کے نگراں وزير اعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان کے نگراں وزير اعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان کے سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے ناصر الملک سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ارکان قومی اسمبلی سمیت ججز اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد گزشتہ رات ختم ہوگئی تھی جس کے ساتھ ہی قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہیں۔

News ID 1881114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha