31 مئی، 2018، 12:50 PM

سعودی عرب میں عمرہ ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام پر جرمانہ اور قید کی سزا

سعودی عرب میں عمرہ ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام پر جرمانہ اور قید کی سزا

سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کو اب مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں 6 ماہ قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کو اب مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں 6 ماہ قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے اپنے بیان میں غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی ہے کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اس لئے وہ ملک کے دیگر حصوں میں سفر سے گریز کریں، اس کے علاوہ غیر ملکی معتمرین طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔

سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

News ID 1881099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha