مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے جنوب مغربی علاقہ سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقہ کا کنٹرول شامی فوج کے ہاتھ میں رہنا چاہیے۔۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے جنوب مغرب میں کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں روس، امریکہ اور اردن کے درمیان اتفاق ہوگيا ہے اور اسرائيل اس سے آگاہ ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اس سلسلے میں اپنے امریکی اور اردنی دوستوں سے تعاون جاری رکھےگا۔
آپ کا تبصرہ