مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب 2 دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہےکہ کابل میں قائم ان کے دفتر کے قریب بم دھماکے ہوئے ہیں۔ ترجمان نجیب دانش نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ کا دفتر کابل میں ایئرپورٹ روڈ پر قائم ہے، دھماکوں کے بعد سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ادھر خامہ پریس نےعینی شاہدین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ