مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ سعد حریری کی آئندہ حکومت قومی اتحاد پر مبنی حکومت ہوگی۔ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے پارلیمنٹ سے 111 ووٹ حاصل کرکے دوبارہ حکومت تشکیل دینے کی ماموریت حاصل کرلی ہے۔۔ لبنان کے صدر میشل عون نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ صلاح اور مشورے کے بعد سعد حریری کو حکومت تشکیل دینے کی ذمہ د اری تفویض کی ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے 128 نمائندوں ميں سے 111 نے حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سعد حریری کے حق میں ووٹ دیا ۔
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ سعد حریری کی آئندہ حکومت قومی اتحاد پر مبنی حکومت ہوگی۔
News ID 1880942
آپ کا تبصرہ