یورپ کو استقلال کی ضرورت ہے

یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے نمائندے نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یورپی یونین کو امریکہ سے استقلال حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے نمائندے المار بروک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یورپی یونین کو امریکہ سے استقلال حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

المار بروک نے جرمنی کے اے آر ڈی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر ثابت کردیا ہے کہ امریکہ اپنے دوستوں کے لئے بھی قابل اعتماد نہیں رہا ، لہذا اس صورتحال کے پیش نظر یورپ کو مستقل بنیادوں پر کام کرنا چاہیے اور امریکہ سے استقلال حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

News Code 1880916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =