مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چائنیز ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ کی ملاقات جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہوئی جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اپاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور بھروسہ کی بنیاد پر ہیں۔ چینی جنرل نے کہا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست اور اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، سی پیک کی سکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
News ID 1880796
آپ کا تبصرہ