12 مئی، 2018، 5:26 PM

افغانستان کے صوبے فراہ میں 41 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے فراہ میں 41  اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان نے متعدد چوکیوں پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں 41 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان نے متعدد چوکیوں پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں  41 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے پہلے ضلع بالا بلوک میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس میں 23 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، اس کے بعد طالبان نے صوبائی دارالحکومت فراہ شہر میں حملہ کیا جس میں مزید 18 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، طالبان اپنے ساتھ فورسز کا بھاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

News Code 1880655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha