برطانیہ میں مسجد کے باہر کار سوار کے حملے میں 2 افراد زخمی

برطانیہ میں مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق برمنگھم میں ایک کارسوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے  میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال متقل کردیا گیا۔ دونوں زخمیوں کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں۔ واقعے میں ملوث کار سوار کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور دہشت پھیلانا ہے۔

News Code 1880345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =