19 اپریل، 2018، 1:43 PM

افغانستان میں طالبان کے بم دھماکے میں 5 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے بم دھماکے میں 5 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے کی زد میں آ کر پولیس کے ایک کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی کے مطابق  قندھار شہر میں ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر کرنل جانان ماما، ان کے تین باڈی گارڈز اور ایک عام شہری ہلاک ہوگئے۔

News ID 1880150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha