مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور اعلی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکہ کی خصومت اور عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے مفادات کا بھر پور دفاع کریں گے اور کسی کو ایرانی قوم کے مفادات کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے روم میں اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ موجودہ حساس شرائط اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے اور بین الاقوامی مسائل کو حل کرنے میں یورپی ممالک کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ گفتگو اہم اور مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
عراقچی نے یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کو اہم اور مفید قراردیا اور مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے ممکنہ طور پر آئندہ ماہ خارج ہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اگر اس میں سے کوئی ایک فریق خارج ہوجائے تو معاہدہ بھی ٹوٹ جائے گا اور جب معاہدہ ٹوٹ گیا تو اس وقت ایران پہلی پوزیشن پر واپس چلا جائے گا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم کسی کو ایرانی قوم کے مفادات کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آپ کا تبصرہ