مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع لیبرمین نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی معصوم شہری نہیں وہ سب حماس کے طرفدار ہیں اور انھیدں کچلنا ضروری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع لیبرمین نے کہا ہے کہ حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی میں ’کوئی معصوم شہری نہیں ۔غزہ میں سب کا تعلق حماس سے ہے۔ ہر کوئی حماس سے تنخواہ وصول کرتا ہے۔ غزہ میں احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے می گزشتہ 10 دنوں میں 30 سے زاید فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی گزشتہ دس دنوں سے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع لیبرمین نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی معصوم شہری نہیں وہ سب حماس کے طرفدار ہیں اور انھیدں کچلنا ضروری ہے۔
News ID 1879928
آپ کا تبصرہ