6 اپریل، 2018، 7:22 PM

ہندوستانی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

ہندوستانی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

ہندوستانی وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرکے اس پر چینی کریکٹر اپ لوڈ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرکے اس پر چینی کریکٹر اپ لوڈ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ پر جمعہ کی سہ پہر سائبر حملہ کیا گیا اور نامعلوم ہیکرز نے کامیابی سے ویب سائٹ کو باآسانی ہیک کرکے اس کا کنٹرول  اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ہیکرز نے چینی زبان میں ایک کریکٹر بھی ویب سائیٹ پر آویزاں کیا ہے جس کا مطلب " گھر" ہے۔ ہندوستانی وزیر دفاع نرمالی ستھرامن نے ویب سائیٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ویب سائٹ کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے ۔

News Code 1879877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha