5 اپریل، 2018، 12:00 PM

سلمان خان کو دو سال قید کی سزا

سلمان خان کو دو سال قید کی سزا

ہندوستان میں جودھ پور کی عدالت نے نایاب کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے کیس نے 20 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے سلمان خان کو دو سال قید کی سزا دے دی۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں جودھ پور کی عدالت  نے نایاب کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے کیس نے  20 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے سلمان خان کو دو سال قید کی سزا دے دی۔

اطلاعات کے مطابق جودھ پور عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے دیتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا دے دی ہے۔ سلمان خان  کے ساتھ شریک جرم تبو،سیف علی خان، سونالی اور نیلم کو کیس سے بری کردیا گیا ہے۔

سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 20سال قبل بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں فلم  " ہم تم ساتھ ساتھ ہیں " کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔ اس موقع پر ان کی گاڑی میں ساتھ اداکار سیف علی خان، نیلم ، سونالی باندرے اور تبو بھی موجود تھے۔

سیف علی خان، سونالی باندرے، تبو اور نیلم بھی اس مقدمے میں سلمان خان کے شریک ملزم تھے، ان کے خلاف تحفظِ جنگلی حیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھا۔ سلمان خان کو غیرقانونی شکار اور اسلحہ ایکٹ کے تحت چار مختلف مقدمات کا سامنا تھا۔

News ID 1879840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha