3 اپریل، 2018، 6:09 PM

لاہور میں بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

لاہور میں بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد  ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں واقع ایک بیکری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں واقع ایک بیکری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر آگ لگنے کی جگہ پہنچ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بیکری میں آگ لگنے کے باعث دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں اندر موجود 5 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت شکیل اور طبیب کے نام سے ہوئی ہے۔

News Code 1879804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha