3 اپریل، 2018، 12:20 PM

دبئی کے سکیورٹی سربراہ نے پاکستانیوں کو خلیجی ریاستوں کے لئے خطرہ قراردیدیا

دبئی کے سکیورٹی سربراہ نے پاکستانیوں کو خلیجی ریاستوں کے لئے خطرہ قراردیدیا

دبئی کی سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ضاحی خلفان نے پاکستانیوں سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خلیجی ریاستوں کے معاشروں کے لئے خطرہ قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی کی سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ضاحی خلفان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خلیجی ریاستوں کے معاشروں کے لئے خطرہ قراردیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کو گرفتار کرنے کے بعد ضاحی خلفان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستانیوں سے اپنی نفرت کا اظہار کیا اور تمام پاکستانیوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ اپنے سلسلہ وار پیغامات میں ضاحی خلفان نے گرفتار ہونے والے گینگ ارکان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی خلیجی معاشروں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں کیونکہ وہ ہمارے ممالک میں منشیات لے کر آرہے ہیں، ہمیں ان کے داخلے کا طریقہ کار سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1879793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha