مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج جاپان کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ جاپان کے اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گي۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ " ٹوکیو میں ہندوستان-جاپان کے وزرائے خارجہ کے نویں اسٹریٹجک مذاکرات کے لئے مسز سوراج اپنے تین روزہ دورے کے لئے جاپان روانہ ہو گئیں۔ ان کے دورہ کا مقصد جاپان کے ساتھ ہماری خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری مضبوط کرنا ہے۔"
مسز سوراج اپنے ہم منصب کی دعوت پر جاپان کے دورے پر گئیں ہیں۔ اس دوران وزیر خارجہ اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ نویں انڈو جاپان اسٹریٹجک مذاکرات کی کو چیئر ہوں گی اور دونوں ملک باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور مشترکہ مفادات ،علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج جاپان کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ جاپان کے اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گي۔
News ID 1879678
آپ کا تبصرہ