مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی خصوصی عدالت نے ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد کو چارہ فنڈز کرپشن کے چوتھے مقدمے میں سات سال قید اور 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ ہندوستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے معروف سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر ریلوے لالو پرساد کو دسمبر 1995 سے جنوری 1996 کے دوران چارہ اسکینڈل کیس کے چوتھے مقدمے میں سات سال قید اور 30 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ لالو پرساد کے خلاف مویشیوں کو فراہم کیے جانے والے چارے کی مد میں سرکاری رقم میں خرد برد کے چھ مقدمات ہیں جس میں سے چوتھے مقدمے کا فیصلہ آج سنا دیا گیا ہے۔ لالو پرساد پہلے ہی چارہ کرپشن کیس کے دوسرے مقدمے میں سنائی گئی دو سال قید کی سزا رانچی جیل میں کاٹ رہے ہیں۔ چارہ کرپشن کیس میں لالوپرساد کے علاوہ دیگر 18 افراد کو بھی شریک ملزم قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام افراد پر 1995 سے 1996 کے دوران سرکاری خزانے میں 3.76 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام تھا۔
ہندوستان کی خصوصی عدالت نے ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد کو چارہ فنڈز کرپشن کے چوتھے مقدمے میں سات سال قید اور 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
News ID 1879582
آپ کا تبصرہ