18 مارچ، 2018، 5:57 PM

پاکستان میں 2 مجرموں کو 3 3 بار سزائےموت کا حکم

پاکستان میں 2 مجرموں کو 3 3 بار سزائےموت کا حکم

پاکستان کے علاقہ پاکپتن میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے5سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو مجرموں کو تین تین بار سزائے موت اور 31 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ پاکپتن میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے5سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو مجرموں کو تین تین بار سزائے موت اور 31 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان عرفان  اور وریام کو تین تین بار سزائے موت اور 31 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ملزم حیدری شاہ اور نسیم بی بی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔خیال رہے کہ پاکپتن میں قبولہ تھانے کی حدود میں 5 سالہ بچی کو 12 اگست 2017 میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

News Code 1879454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha