13 مارچ، 2018، 6:36 PM

ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 9 ہندوستانی فوجی ہلاک

ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 9  ہندوستانی  فوجی ہلاک

ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 9 ہندوستانی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 9  ہندوستانی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں  ہندوستانی فوج کی " بم پروف " گاڑی ایم پی وی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ کستارام کے علاقے میں نیم فوجی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)  کی جانب سے ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام نے واقعے کا الزام ماؤ باغیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک سے زائد بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ ہلاک شدہ تمام فوجیوں کا تعلق سی آر پی ایف کی 212ویں بٹالین سے تھا۔

News ID 1879349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha