10 مارچ، 2018، 6:22 PM

کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں کے مرکز میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں کے مرکز میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں کے سب سے بڑے مرکز میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں کے سب سے بڑے مرکز میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں کے سب سے بڑے مرکز میں مسلح شخص نے سیکڑوں افراد کو 8 گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کاؤنٹی کے ڈپٹی شیرف بھاری نفری سمیت اولڈ ہاؤس پہنچ گئے اور مسلح شخص سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مذاکرات کی ناکامی پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد یونٹویل اور گردو نواح کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر عوام کو گھروں میں رہنے کا حکم جاری کردیا گیا تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو، حکام کے مطابق مسلح شخص کو ایک کمرے تک محدود کر کے اس سے رابطے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم 8 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے باوجود حملہ آور نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔ فورسز سے جھڑپ میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔اسپیشل فورسز کی ٹیم پاتھ وے ہاؤس کے اندر داخل ہوئیں تو وہاں سے مسلح شخص اور 3 دیگر افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ مرنے والے 3 یرغمالی اولڈ ہاؤس کے ملازمین تھے۔

News ID 1879278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha