آئیرلینڈ میں  نہ ڈوبنے والی کشتی تیار

آئیر لینڈ میں ایسی کشتی تیار کرلی گئی ہے جو ڈوب نہیں سکتی اور پلٹنے کے بعد خود سیدھی ہوجاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئیر لینڈ میں ایسی کشتی تیار کرلی گئی ہے جو ڈوب نہیں سکتی اور پلٹنے کے بعد خود سیدھی ہوجاتی ہے۔ تھنڈرچائلڈ نامی یہ کشتی  آئرلینڈ کی ایک کمپنی سیف ہیون مرین نے ملکی بحریہ کے لیے تیار کی ہے۔ یہ سمندری طغیانی اور مشکل حالات میں لوگوں کی تلاش، مدد اور انہیں بچانے کا کام کرے گی۔ تھنڈر چائلڈ کی رفتار 54 ناٹ یا 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ 10 افراد کو سنبھال کر سمندری موجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کا ڈوبنا محال ہے یہ پلٹنے کے باوجود خود سیدھی ہوجاتی ہے۔

News Code 1879258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =