مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ رواں برس مئی کے مہینے میں ترکی کے شہر استنبول میں روس ، ایران اور ترکی کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ یہ اجلاس ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی دعوت پر منعقد ہورہا ہے ۔ ترک صدر اردوغان نے اس اجلاس کے سلسلے میں براہ راست روس کے صدر پوتین اور ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انھیں اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس اجلاس میں علاقہ کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں برس مئی کے مہینے میں ترکی کے شہر استنبول میں روس ، ایران اور ترکی کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔
News ID 1879223
آپ کا تبصرہ