6 مارچ، 2018، 4:43 PM

جنوبی کوریا میں گورنر جنسی الزام کے بعد عہدے سے مستعفی

جنوبی کوریا میں گورنر جنسی الزام کے بعد عہدے سے مستعفی

جنوبی کوریا کے صوبہ چونگ چیونگ کے گورنر آن ہی جونگ نے اپنی سیکرٹری کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صوبہ چونگ چیونگ  کے گورنر آن ہی جونگ نے اپنی سیکرٹری کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صوبہ جنوبی چونگ چیونگ  کے گورنر آن ہی جونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے اہل خانہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں، میں شادی شدہ ہوں اور اس الزام کے باعث گھر میں تناؤ کا ماحول ہے اور میں خود اپنے روز مرہ کے معمولات اور ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر پا رہا ہوں اس لیے اس معاملے کو یہی پر ختم کرنے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں اس فعل پر قوم سے معافی چاہتا ہوں، انہوں نے اس واقعے پر اپنے ترجمان کے تردیدی بیان کوبھی جھوٹا قرار دیا۔اس سے قبل جنوبی کوریا کے گورنر کی سیکرٹری کم جی یون نے سوشل میڈیا پر خواتین سے متعلق مہم "  می ٹو "میں حصہ لیتے ہوئے گورنر کی جانب سے دوران ملازمت کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا تھا، بعد ازاں ایک انٹرویو میں سیکرٹری کم جی یون نے کہا تھا کہ دفتر میں کئی اور خواتین بھی ہیں جنہیں گورنر کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔

News Code 1879193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha