مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنرچوہدری محمد سرور نے حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم اور ایوان صدر بھجوا دیا ہے۔ چوہدری محمد سرور کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال قائم مقام گورنر ہوں گے۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں نواز شریف حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتا، صحت اور تعلیم کے میدان میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ رات ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر بھیج دیا تھا اور استعفے کی منظوری کے بعد گورنر ہاؤس خالی کر دوں گا۔
مہر نیوز/29 جنوری/ 2015 ء : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنرچوہدری محمد سرور نے حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم اور ایوان صدر بھجوا دیا ہے۔
News ID 1849080
آپ کا تبصرہ