7 اگست، 2011، 11:14 AM

یوسف رضا گیلانی

پاکستان کے وزیر اعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیر اعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

مہر نیوز 7 اگست 2011:پاکستان کےوزیراعظم یوسف رضا گیلانی دو روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیراعظم یوسف رضا گیلانی دو روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ پاکستانی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران سعودی فرماروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق سعودی شاہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کو مزید فروغ دینے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی وزیر تجارت امین فہیم، سینئر وزیر صنعت پرویز الٰہی، خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر اور سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر بھی جائیں گے۔

News ID 1377313

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha