مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی ترکمن اسلامی یونین کے سکریٹری جنرل جاسم محمد البیاتی نے امریکہ اور انٹر پول سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ کرکوک کے فراری گورنر کو عراقی حکومت کی تحویل میں دیں ۔
البیاتی کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت اور انٹر پول کو چاہیے کہ وہ نجم الدین کریم کو عراقی عدالت کی تحویل میں دیں ۔ البیاتی کا کہنا ہے کہ نجم الدین کریم امریکی شہری ہیں اور امریکہ میں مقیم ہیں لیکن وہ عراق کے شہر کرکوک کے گورنر رہ چکے ہیں اور اس شخص نے عراقی عوام کے مال کو بڑی بے دردی کے ساتھ لوٹا ہے نجم الدین کریم نے 60 ملین ڈالر کی چوری کی ہے لہذا امریکی حکومت اور انٹر پول کو چاہیے کہ وہ کرکوک کے سابق فراری گورنر کو عراقی حکومت کی تحویل دیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔
آپ کا تبصرہ