17 فروری، 2018، 10:20 AM

شام سے برطانیہ کے 100 دہشت گردوں کی واپسی کا خدشہ

شام سے برطانیہ کے 100 دہشت گردوں کی واپسی کا خدشہ

برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں شکست سے دوچار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 100 سے زائد برطانوی دہشت گردوں کی برطانیہ واپسی کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں شکست سے دوچار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 100 سے زائد برطانوی دہشت گردوں کی برطانیہ واپسی کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے کہا کہ وہ برطانوی داعش دہشت گرد جو برطانیہ چھوڑ کر عراق اور شام گئے تھے اُن میں سے 200 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی سروسز نے واپس آنے کی کوشش کرنے والے برطانوی داعش دہشت گردوں کو روکنے کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے، گزشتہ برس بھی داعش میں شامل ہونے کے لیے جانے والے افراد میں سے 150 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی تھی۔

News ID 1878795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha