مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے وزرا خارجہ نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی 1980 میں منظور کی گئی قرارداد 478 پر عمل کرتے ہوئے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولنے سے اجتناب کریں۔ اطلاعات کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں ہونے والے خصوصی اجلاس کے دوران عرب وزرا ئے خارجہ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور وہاں سفارتی مشن منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یکسر مسترد کیا جائے گا۔ عرب وزراء خارجہ نے سازشی مذاکرات کے ذریعہ فلسطین اور اسرائیل تنازعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔
عرب لیگ کے وزرا خارجہ نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی 1980 میں منظور کی گئی قرارداد 478 پر عمل کرتے ہوئے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولنے سے اجتناب کریں۔
News ID 1878489
آپ کا تبصرہ