3 فروری، 2018، 12:04 PM

امریکہ کا ایران میں بے پردگی کو رواج دینے کی حمایت کا اعلان

امریکہ کا ایران میں بے پردگی کو رواج دینے کی حمایت کا اعلان

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے ان خواتین کی حمایت کا اعلان کیا ہے جو بے پردگی اور بے حیائی کوفروغ دے رہی ہیں۔

مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے ان خواتین کی حمایت کا اعلان کیا ہے جو بے پردگی اور بے حیائی کوفروغ دے رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ایران میں مداخلت اور ضد انقلاب عناصر کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے امریکی وزارت خارجہ کی ترجما ن نے ایران میں بے پردگی اور بے حیائی کو فروغ دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بے پردہ خواتین کی مکمل حمایت کرتا ہے ایران میں بے پردگی قانونی طور پر جرم ہے۔ ایرانی پولیس نے بے حیائی اور بے پردگی کو رواج دینے والی 29 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق رفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ اس سے قبل ایران میں بلوائیوں کی حمایت بھی کرچکا ہے۔

News ID 1878475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha