مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری نرمی اور شرافت کا غلط مطلب نہ لے ، ماضی سے سبق سیکھے ہندوستان کمزور نہیں بلکہ اس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر لائن آف کنٹرول پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مسلسل ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 روز قبل ہندوستانی بارڈر سکیورٹی فورس اور پاک رینجرز کے درمیان فلیگ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ ایل او سی پر کوئی اشتعال انگیزی یا جارحیت نہیں کی جائے گی تاہم یقین دہانی کے باوجود پاکستان نے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور مسلسل کررہا ہے۔
ہندوستانی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری خاموشی اور نرمی کی پالیسی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ،ہماری شرافت کا ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے ،اب ہم کوئی کمزور نہیں بلکہ ایک طاقت ور ملک ہیں ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔
آپ کا تبصرہ