مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے سامراء کے مشرق میں ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق السلام بریگیڈ نے سامراء کے مشرقی علاقہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے سلسلے میں آپریشن کا آغاز کررکھا ہے اس کارروائی کے دوران السلام بریگیڈ نے ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ عراقی ذرائع کے مطابق سامراء کے مشرق میں نہر الرصاصی علاقہ میں عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے سامراء کے مشرق میں ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1878091
آپ کا تبصرہ