14 جنوری، 2018، 10:26 AM

ہندوستان میں اسرائیلی وزير اعظم کے دورے کے خلاف عوامی مظاہرے

ہندوستان میں اسرائیلی وزير اعظم کے دورے کے خلاف عوامی مظاہرے

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت کئي شہروں میں اسرائیل کے دہشت گرد وزير اعظم نیتن یاہو کے دورے کے خلاف عوامی مظاہرون کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت کئي شہروں میں اسرائیل کے دہشت گرد وزير اعظم نیتن یاہو کے دورے کے خلاف عوامی مظاہرون کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزير اعظم کے دورہ ہندوستان کے خلاف ہندوستان میں عوامی مظاہروں میں تیزی آگئي ہے۔ مولانا جمال احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ووٹ دیا اور اب اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کو دعوت دیکر ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر اور امن پسند ملک ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ظالم ، جابر غاصب اور دہشت گرد انسان ہے اور ایسے انسان کو ہمارے ملک کے عوام پسند نہیں کرتے ہیں۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستانی عوام کے احساسات اور جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیلی وزير اعظم کے دورہ ہند منسوخ کردیں ادھر مولانا کلب جواد نے بھی ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ ہند رد کردے۔

News Code 1878027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha