3 جنوری، 2018، 10:29 AM

امریکہ کی پاکستان کے خلاف مزید اقدامات کی دھمکی

امریکہ کی پاکستان کے خلاف مزید اقدامات کی دھمکی

امریکہ نے پاکستان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے لیکن کر نہیں رہا، لہذا پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے جلد مزید اقدامات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے لیکن کر نہیں رہا، لہذا پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے جلد مزید اقدامات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سارہ سینڈرز نے نئے سال کی پہلی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے اس کے لیے چند دنوں میں امریکا کی جانب سے اسلام آباد پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اعلانات متوقع ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے جو کہ ہمیں درکار ہیں تاہم پاکستان اپنے وعدوں کو پورا نہیں کررہا، اسے امریکہ سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے، پاکستان پر دباؤ بڑھانے سے متعلق مزید اقدامات کریں گے جن کی تفصیلات 24 تا 48 گھنٹوں میں سامنے آجائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان کی 255 ملین ڈالر فوجی امداد بحال کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے، امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد جاری نہیں کی جائے گی۔

News ID 1877781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha