11 مارچ، 2010، 2:59 PM

حامد کرزائی

افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے

افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔

کرزائی نے کہا کہ ہندوستان دوست ملک ہے لیکن پاکستان ہمارا بھائی ہے اور وہ بھی جڑواں ، پاکستان اور افغانستان کو الگ نہیں کیا جاسکتا ۔ کرزآئی نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، پاکستانی عوام کے لیے افغان عوام کا پیغام لایا ہوں، افغانستان اپنی سرزمین کو ہمسایہ ممالک خصوصاً پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیگا۔ افغانستان کے ہندوستان کے ساتھ قدیم مراسم ہیں لیکن پاکستان جڑواں بھائی کی طرح ہے،  صدر حامد کرزئی نے ڈرون حملوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہے اور یہ ہمارے بس سے باہر ہے، ہم ایک ایسے مستقبل کے خواہاں ہیں جہاں دہشت گردی نہ ہو، پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں ہے ، دہشت گردی کے سلسلہ میں کوئی بھی اطلاع ہوئی تو پاکستان کو بتایا جائے گا

پاکستانی وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں قریبی تعلقات ہیں، افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھایا جائے گا

، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا  کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کیلئے نقصان دہ ہیں، اس سے دہشت گرد متحد ہوجاتے ہیں اور قبائلیوں میں ان کی مخالفت کمزور پڑ جاتی ہے۔

News ID 1049951

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha