مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈل ایسٹ نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی حالیہ برسوں میں فاش غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سعودی عرب کو عالمی سطح پر بدنامی اور تنہائی کا سامنا ہے ۔
میڈل ایسٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد نے ملک کے اندر اور باہر بیشمار دشمن پیدا کرلئے ہیں ، یمنی عوام جو کسی دور میں سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے وہ آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور سعودی بادشاہ کے محل الیمامہ پر میزائل داغ رہے ہیں۔ کسی دور میں خطے میں سعودی عرب کا اثر و رسوخ اچھا تھا لیکن محمد بن سلمان کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں سعودی عرب کو آج علاقائی اور عالمی سطح پرتنہائی اور بدنامی کا سامنا ہے۔
سعودی عرب سے یمن، قطر ، شام ، عراق اور لبنان کافی دور ہوگئے ہیں اور ترکی نے بھی سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی کے دوران قطر کی اعلانیہ حمایت کردی ، ترکی سعودی عرب کے ساتھ مثبت تعلقات کا خواہاں ہے لیکن وہ خطے میں سعودی عرب کی پالیسیوں کے خلاف ہے ترکی نے قطر پر عائد کئے گئے سعودی عرب کے تمام الزامات کو بھی مسترد کردیا اور باہمی معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی۔
میڈل ایسٹ کے مطابق سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کافی کمزور ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب کے اہم اتحادی بھی اس سے دور ہورہے ہیں۔
میڈل ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق علاقہ میں سعودی عرب کی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں اور سعودی عرب کے ناپختہ اور نادان ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو دنیا میں بدنام اور تنہا کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی دنیا میں سعودی عرب کے حامی رہ گئے ہیں اور سعودی عرب کی تنہائی کا سب سے بڑا سبب ٹرمپ بھی ہیں کیونکہ سعودی عرب کے ولیعہد امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔ محمد بن سلمان کو امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ پرکافی اعتماد ہے۔
آپ کا تبصرہ