مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران علیحدگی پسند گروپ جیش محمد کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ کشمیر پولیس کے مطابق جیش محمد (جے ای ایم) گروپ کا اہم کمانڈر نور محمد تنتری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سری نگر سے باہر ایک گھر میں موجود تھا۔ پولیس اور فوج کے اہلکاروں نے سمبورا میں گھروں کا محاصرہ کیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور جیش محمد کا اہم کمانڈر مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے آپریشن کو اہم کامیابی قرار دیا گیا ،آپریشن کے بعد نور محمد تنتری کی لاش ملبے تلے ملی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران علیحدگی پسند گروپ جیش محمد کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
News ID 1877630
آپ کا تبصرہ