21 دسمبر، 2017، 8:33 PM

پوتین کی یمن کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پرتاکید

پوتین کی یمن کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پرتاکید

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔روسی صدر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کیا۔ روسی صدر نے مشرق وسطی اور یمن کے موضوع پر سعودی بادشاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔ اس گفتگو میں سعودی عرب کے بادشاہ نے بھی ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

News ID 1877510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha