مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے انہیں لندن سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز میں احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیے گئے سابق وزیرخزانہ کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا یہ پہلا اجلاس تھاجس میں 8انکوائریز کی بھی منظوری دی گئی جس میں ملتان میٹرومنصوبہ،پنجاب میں مبینہ طور پر 56 غیرقانونی پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں بدعنوانی اور پی آئی اے طیارہ فروخت کے معاملے کی انکوائری سمیت سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسروں، اہلکاروں کے خلاف اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں کرپشن کی انکوائری بھی شامل ہے۔نیب ایگزیکٹو بورڈ کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے پہلے ہی اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیاہے اورملزم کو کوئی ایسی بیماری نہیں جس کاعلاج پاکستان میں نہ ہو سکے۔
پاکستان کے قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے انہیں لندن سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1877353
آپ کا تبصرہ