10 دسمبر، 2017، 10:45 AM

ہندوستانی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

ہندوستانی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 4  ساتھیوں کو ہلاک کردیا

ہندوستانی پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ کے ریز روڈ پولیس فورس کے کیمپ میں پیش آنے والے واقعے میں مشتعل اہلکار نے کلاشنکوف سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شامل ہیں جبکہ ایک زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

News ID 1877247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha