مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیتھولک مذہبی رہنما پوپ فرانسس 26 نومبر کو میانمار کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ میانمارکی رہنماآنگ سان سوچی ،فوجی سربراہ اور روہنگیا مسلمانوں سےملاقاتیں کریں گے ،بعدازاں پوپ فرانسس بنگلہ دیش بھی جائیں گے۔ویٹی کن سے جاری شدہ بیان کے مطابق میانمار کےچار روزہ دورے میں پوپ فرانسس مذہبی رہنماؤں، آنگ سان سوچی ،حکومتی ارکان اور فوجی سربراہ سے ملاقات کریں گے۔پوپ فرانسس کی روہنگیا مسلمانوں سے بھی ملاقات ہونے کا امکان ہے ۔ان کا بنگلہ دیش کا دورہ یکم دسمبر سے شروع ہوگا، جہاں پوپ روہنگیا مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کریں گے ۔
کیتھولک مذہبی رہنما پوپ فرانسس 26 نومبر کو میانمار کا دورہ کریں گے۔
News ID 1876882
آپ کا تبصرہ