مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی 25 اکتوبر کو ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترک حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ترک وزیر اعظم کے دفتر سے صادر ہونے والے بیان کے مطابق عراقی وزير اعظم حیدر العبادی بدھ کو انقرہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترک صدر اردوغان اور ترک وزير اعظم بنعلی ایلدریم سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور عراقی کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کے خطرات کے بارے میں بات چیت اور گفتگو کریں گے ۔
ترکی کے وزير اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی 25 اکتوبر کو ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترک حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
News ID 1876159
آپ کا تبصرہ