20 اکتوبر، 2017، 1:19 PM

سعودی عرب اورعراق کے درمیان 27 سالوں کے بعد فضائی رابطہ بحال

سعودی عرب اورعراق کے درمیان 27 سالوں کے بعد فضائی رابطہ بحال

سعودی عرب اورعراق کے درمیان 27 سالوں کے بعد فضائی رابطہ بحال ہوگيا ہے دونوں ممالک کشیدہ تعلقات کو خۃم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اورعراق کے درمیان 27 سالوں کے بعد فضائی رابطہ بحال ہوگيا ہے دونوں ممالک کشیدہ تعلقات کو خۃم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ بدھ کے روز سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی (فلای ناس) کا تجارتی طیارہ بغداد پہنچا تھا،  اور اسکا استقبال عراقی وزیر برائے ٹرانسپورٹ کاظم فنجان الحمامی اور سعودی سفیر عبد العزیز الشمری نے کیا ۔ دونوں ممالک کے حکام باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور نعقریب رعاقی وزير اعظم حیدر العبادی بھی سعودی عرب کی دعوت پر ریاض کا دورہ کریں گے عراق نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی کو حل کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔

News ID 1876075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha