16 اکتوبر، 2017، 9:19 AM

روس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ترمیم کی امریکی تجویز مسترد کردی

روس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ترمیم کی امریکی تجویز مسترد کردی

روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکی وزير خارجہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ترمیم کے اضافہ کی تجویزمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایٹمی معاہدے میں خلل ایجاد کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکی وزير خارجہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ترمیم کے اضافہ کی تجویزمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایٹمی معاہدے میں خلل ایجاد کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے ٹاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اچھی طرح عمل ہورہا ہے لہذا جو کام اچھی طرح چل رہا ہے اس میں رکاوٹ پیدا کرنا درست نہیں ہے۔ روسی نائب وزیر خآرجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکی ترمیم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

News ID 1875979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha