13 اکتوبر، 2017، 12:27 PM

سعودی عرب اور امارات کی اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش

سعودی عرب اور امارات کی اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کو امریکی پٹھو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعود عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کو امریکی پٹھو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعود عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کی ععرب ممالک کو تقسیم کرنے کی خطرناک سازش خود سعودی عرب کے دامنگیر بھی ہوجائے گی۔ کیونکہ سعودی عرب کے حکمرانوں کے درمین گہرے اور عمیق اختلافات موجود ہیں جنھیں موجودہ حکومت نے طاقت کے وزر پر دبا رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائيل کے ساتھ گہرے اور پرانے تعلقات ہیں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں خطے میں امریکی اور اسرائیل ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

News ID 1875913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha