4 اکتوبر، 2017، 6:05 PM

ایران اور ترکی نے باہمی تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کردیئے

ایران اور ترکی نے باہمی تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کردیئے

ترک صدراردوغان کے دورہ تہران کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور ترک حکام نے باہمی تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں۔ ایران اور ترکی نے عراق کی ارضی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئےعراقی کردستان میں ریفرنڈم کو بھی باطل قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ترک صدراردوغان  کے دورہ تہران کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور ترک حکام نے باہمی تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں۔ ایران اور ترکی نے عراق کی ارضی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئےعراقی کردستان میں ریفرنڈم کو بھی باطل قراردیدیا ہے۔ ادھر ایران اور ترکی کے صدور نے تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے علاقہ کردستان میں ریفرنڈم خطے میں ایک نیا فتنہ ہے جس کے سد باب کے لئے ایران اور ترکی باہمی تعاون جاری ر کھیں گے ترک صدر نے کہا کہ عراقی کردستان میں ریفرنڈم عراق کی ارضی سالمیت اور علاقائی ممالک کے لئے خطرہ ہے لہذا ہم کردستان میں ہونےو الے ریفرنڈم کو غیر قانونی اور باطل قراردیتے ہیں۔

News ID 1875727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha