16 ستمبر، 2017، 11:30 AM

پاکستان کے وزیراعظم 18 ستمبر کو نیویارک راونہ ہوں گے

پاکستان کے وزیراعظم 18 ستمبر کو نیویارک راونہ ہوں گے

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 18 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 18 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔ پاکستانی وزارت  خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خارجہ تعلقات پر خطاب کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جب امریکا جائیں گے تو اس دوران کئی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ غیررسمی ملاقاتیں کریں گے جہاں دوطرفہ تعلقات زیربحث آئیں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر علاقائی اور ذیلی تنظیموں کے وزارتی اجلاس میں بھی پاکستان شرکت کرے گا۔وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سائیڈ لائن میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، جی-77 اور ایسوسی ایشن جنوبی ایشائی علاقائی تعاون جیسی تنظیموں کے اجلاس متوقع ہیں۔خیال رہے کہ جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں دنیا بھر کے رہنما شرکت کریں گے جہاں بحث کا آغاز 19 ستمبر سے شروع ہوگا جس کا عنوان 'زمین میں بسنے والے تمام افراد کے لیے امن اور ایک بہترین زندگی کے لیے جدوجہد' تجویز کیا گیا ہے۔

News ID 1875297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha