14 ستمبر، 2017، 7:01 PM

نجف اشرف میں غدیر کے گیارہویں بین الاقوامی فیسٹیول کا آغاز

نجف اشرف میں غدیر کے گیارہویں بین الاقوامی فیسٹیول کا آغاز

نجف اشرف میں 20 ممالک سے 200 ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں غدیر کے گیارہویں بین الاقوامی فیسٹیول کی فعالیت کا آغازہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں 20 ممالک سے 200 ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں غدیر کے گیارہویں بین الاقوامی فیسٹیول کی فعالیت کا آغازہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سال کے فیسٹیول کا عنوان " مزاحمت اور کامیابی" رکھا گیا ہے۔ الغدیر چینل کے ڈائریکٹرمضر البکاء  نے کہا کہ مغربی ممالک کا انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے مغربی ممالک نے شام میں دہشت گردوں کو بھیجنے کے لئے سہولیات فراہم کیں اور جب مغربی ممالک سے آئے ہوئے دہشت گرد مغربی ممالک میں واپس گئے تو انھوں نے دہشت گردی کا وہاں بھی آغاز کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام میں ذرائع ابلاغ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

News ID 1875269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha