مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں وعیدی اور ہاینون کی موجودگی میں ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے نمائندوں کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات کا آغازہوگیا ہے مذاکرات کاروں کی ترتیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے وہی افراد جو پہلے دور کے مذاکرات میں موجود تھے وہی موجودہ مذاکرات میں بھی شریک ہیں ایران اور آئی اے ای اے کے مابین پہلے دور کے مذاکرات گیارہ اور بارہ جولائي کو تہران میں منعقد ہوئے تھے ۔آج کے مذاکرات کا مقصدایران کے ایٹمی معاملے کے باقی ماندہ مسائل حل کرنے کے سلسلے میں ایجنڈا تیار کرنا ہے یہ مذاکرات علی لاریجانی اور البرادعی کے معاونین کی سطح پر ہورہے ہیں ، اس سے قبل یہ طے پایا تھا کہ یہ مذاکرات پچیس اور چھبیس جولائی کو ویانا میں منعقد ہونگے تاہم مقررہ وقت سے دوروز پہلے ہی مذاکرات کرنے کافیصلہ کیا گيا ہے ایران اور آئی اے ای اے کے مذاکرات ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی اور آئی اے ای اے کے سربراہ البرادعی کے سمجھوتے کے بعد شروع ہوئے ہیں واضح رہے کہ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں مغربی ممالک کی دوہری پالیسی پر کئی ممالک کو شدید اعتراض ہے جن میں اسلامی ممالک اور غیر وابستہ تحریک کے رکن ممالک شامل ہیں
آپ کا تبصرہ