28 اگست، 2017، 12:42 AM

ہلمند میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

ہلمند میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے ہلمند کے ضلع نوا کی ایک پر ہجوم مارکیٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں افغان فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی تنظیم نے فی الحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

News ID 1874862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha